دعا زہرا کے والدکا بڑااقدام ،عدالت سے ایک اور خبرآگئی

Jul 06, 2022 | 12:25:PM
دعا زہرا کے والدکا بڑااقدام ،عدالت سے ایک اور خبرآگئی
کیپشن: دعا زہرا کے والد اور سندھ ہائیکورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق مہدی کاظمی کی نئی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے دائر نئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ دعا کو ظہیر احمد نے اغوا کیا ہے۔

 درخواست میں مہدی کاظمی نے کہا کہ جب دعا زہرا کے اغوا کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیںدو اہم وزراء نے استعفیٰ دیدیا

مہدی کاظمی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ظہیر احمد نے میری کم عمر بیٹی کو پنجاب لے جا کر شادی کی، نکاح نامے پر دعا کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی تاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔