ورلڈکپ سپر لیگ۔۔ پاکستان کیلئے ٹاپ پوزیشن کا سنہری موقع  

Jul 06, 2021 | 20:36:PM
 ورلڈکپ سپر لیگ۔۔ پاکستان کیلئے ٹاپ پوزیشن کا سنہری موقع  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں ٹاپ پوزیشن کی دوڑ میں سنہری  موقع پاکستان کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے پورے سکواڈ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور اس میں بیشتر کھلاڑی نئے ہیں۔پاکستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں اس وقت 40پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 65 پوائنٹس کےساتھ پہلے اور اور بنگلہ دیش کی ٹیم 50پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اگر پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچ جیت لیتی ہے تو وہ پہلے نمبر پر براجمان ہوجائے گی۔آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں ہر میچ جیتنے کے 10 پوائنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیاض الحسن چوہان کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے