غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی میں بھرپور معاونت فراہم کرینگے:وزیر بلدیات سندھ 

Jul 06, 2021 | 18:33:PM
غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی میں بھرپور معاونت فراہم کرینگے:وزیر بلدیات سندھ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے ،غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ،سندھ حکومت بھرپور معاونت فراہم کرے گی ،پولیس رینجرز اور ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت ایس پی سی اے کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سلیم رضا کھڑو اور سینئر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے ،غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ،غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ماس کیمپین کی منصوبہ بندی کی جائے۔
ناصر حسین شاہ نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ کرنا متعلقہ افسر کی ذمہ داری ہے،سندھ حکومت بھرپور معاونت فراہم کرے گی ،پولیس رینجرز اور ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنادی