انسانیت کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 واں یوم شہادت

Jan 06, 2026 | 09:18:AM
انسانیت کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 واں یوم شہادت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز ) بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 یوم شہادت ہے۔

15 سال کی عمر میں دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والا اعتزاز حسن 6 جنوری 2014ء کی صبح خودکش بمبار سے لپٹ گیا اور ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی پر خود کش حملے کو ناکام بنا کر وہاں زیر تعلیم 2 ہزار طلبہ کی جان بچائی۔

اعتزاز حسن کی اس عظیم قربانی کی وجہ سے سیکڑوں ماؤں کی گود اجڑنے سے بچ گئی تھی، اس قربانی پر اعتزازحسن کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

دوسری جانب مسلسل دھمکیوں کے باعث اعتزاز حسن کا خاندان کام کاج کرنے سے قاصر ہے، حکومت کے وعدے بھی وعدوں تک محدود رہ گئے کوئی مالی تعاون نہیں کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:کرایہ داری سے متعلق نیا قانون نافذ

اعتزاز حسن کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہر سال برسی کے وقت ان کو یاد کیا جاتا ہے باقی پورا سال کوئی پوچھتا تک نہیں، اعتزاز حسن کے اساتذہ اور دوست آج بھی انکو یاد کرتے ہیں اور انکی بہادری پر فخر کرتے ہیں۔