مورنے ساتھی کے مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا، ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دکھی کردیا

Jan 06, 2022 | 21:54:PM
مور، مردہ ساتھی، ویڈیو، دکھی
کیپشن: مور مردہ ساتھی کے ساتھ چلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک مور کے اپنے مردہ ساتھی کے ساتھ ساتھ جانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کودکھی کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں ایک مردہ مور کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دوافراد ایک چادرمیں مردہ مورکولے کرجارہے ہیں جبکہ مورکا ساتھی ان کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے۔مورکی اپنے مردہ ساتھی کے لئے محبت اوردکھ کے جذبات نے سب کوحیران کردیا۔
سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مورکے لئے دکھ کا اظہارکیا۔مقامی محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں مورطویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سکول کھلنے کی تیاریاں مکمل، طلبا کو پہلا کام کیا کرنا ہوگا؟؟