ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو شدید دھند کے باعث بند

Jan 06, 2021 | 22:21:PM
ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو شدید دھند کے باعث بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو ملتان سے رحیم یارخان تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس ملتان نے کہاہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ترجمان ملتان موٹروے نے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔
سید عمران احمد کاکہناہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔