وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کو شکست دیدی

Jan 06, 2021 | 21:03:PM
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا سے صحت یاب ہو گئے ۔کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صحت یابی کیلئے دعائوں پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی سرکاری امورنمٹاتا رہا ۔پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعددوبارہ مزید محنت اورجذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ شہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں ۔احتیاط میں ہی کورونا سے بچائوممکن ہے۔