13ویں نیشنل ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ کا ایف نائن پارک میں آغاز

Jan 06, 2021 | 19:26:PM
 13ویں نیشنل ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ کا ایف نائن پارک میں آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) 13ویں نیشنل ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ کا ایف نائن پارک میں آغاز، بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طو ر پرشر کت کی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق تقریب میں سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشد محمود نے بھی شر کت کی ۔
 5 روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 137 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، امیچر اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلے 8 جنوری کو، سیمی فائنل 9 جنوری کو اور فائنل مقابلے 10 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ چمپیئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔