جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

Jan 06, 2021 | 17:51:PM
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول آ گیا  ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 16 جنوری کو غیرملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی ، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سمیت 27افراد پاکستان آئیں گے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا پاکستان پہنچے پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا،سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد پر جنوبی افریقہ کھلاڑیوں کو قرنطینہ  بھی کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔  دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں شیڈول ہیں۔