جارجیا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات،ووٹنگ کا عمل مکمل 

Jan 06, 2021 | 15:19:PM
جارجیا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات،ووٹنگ کا عمل مکمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکا کی ریاست جارجیا میں سینیٹ کے 2 اہم ترین ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جارجیا کی دونوں سیٹیں جیتنے پر ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری حاصل ہو جائے گی جبکہ صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت کے لیے صرف ایک سیٹ جیتنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ الیکشن میں کونسی جماعت اکثریت حاصل کرتی ہے آج واضح نہیں ہو سکے گا۔ جارجیا میں سینیٹ کے 2 اہم ترین ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔