بات بڑھ گئی ، عا قب جا وید کی وقا ر اور مصبا ح پر شدید تنقید

Jan 06, 2021 | 00:47:AM
بات بڑھ گئی ، عا قب جا وید کی وقا ر اور مصبا ح پر شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ کو نشانے پر رکھ لیا۔
ًتفصیلات کے مطا بق میڈیا سے گفتگو میں ٹیم انتظامیہ پر وار کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تو کوئی اسکول بھی اپنی ٹیم کا کوچ نہ رکھے۔انہوں نے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا ہے کیا ان لوگوں سے پوچھا نہیں جانا چاہیے؟قومی ٹیم کے بولنگ کوچ پر طنز اور تنقید کے وار کرتے ہوئے کہا کہ وقار یونس تو اصل میں کمنٹیٹر ہیں، جب کمنٹری سے اٹھتے ہیں تو کوچنگ شروع کردیتے ہیں۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کو خطرہ اس وقت کوویڈ سے ہے۔عاطف رانا نے مزید کہا کہ کراﺅڈ لیگ کے لیے بہت اہم ہے، کراﺅڈ نہیں ہوگا تو لیگ کا تاثر نہیں پڑے گا۔