دہشتگرد حملےکاسوگ؛ لبرٹی لاہور میں بسنت میگا شو منسوخ، سی ایم مریم نواز نے تمام بسنت مصروفیات چھوڑ دیں

Feb 06, 2026 | 20:40:PM
 چیف منسٹر مریم نواز شریف، بسنت میگا شو، مصروفیات منسوخ، دہشتگرد حملے کا سوگ، ترلائی کلاں دہشتگردی، امام بارگاہ سے ملحق مسجد , Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, Basant Mega Show, cancellation of engagements, mourning of terrorist attack, Terlai Kalan terrorism, Mosque near Imam Bargah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیف منسٹر مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں امام بارگاہ  سے ملحق مسجد پر خودکش حملے کے سانحہ کے سوگ میں اپنی تمام بسنت مصروفیات ملتوی کر دیں۔ سی ایم مریم نواز شریف نے آج دوپہر اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دہشتگرد حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید صدمے اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

آج 6 فروری 2026 کی شام کو،  چیف منسٹرمریم نواز شریف نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اعلان کیا کہ وہ اسلام آباد میں مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد، 7 فروری بروز ہفتہ کو ہونے والی اپنی  "بسنت سے متعلق سرگرمیاں" منسوخ کر رہی ہیں۔

سی ایم مریم نواز شریف نے کہا، قوم خوارجی فتنے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔ خوارجی عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف نے کہا،  ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا وقت کی ضرورت ہے۔ 


لبرٹی چوک کی تقریب منسوخ

چیف منسٹر مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے  متاثرین کے احترام میں لبرٹی اسکوائر پر شیڈول کئے گئے  "میگا بسنت شو" سمیت اپنی ذاتی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ چیف منسٹر کی ہدایت پر انتظامیہ نے لاہور کے مرکزی کلچرل پوائنٹ لبرٹی چوک پر بسنت کی خاص تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں میوزک کا بھی پروگرام ہونا تھا۔ اس بسنت شو میں مریم نواز شریف کو خود آنا تھا اور اس مین مداحوں اور بسنت  میوزک کے شیدائی شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت متوقع تھی۔ آج دوپہر اسلام ٓٓباد کے علاقہ ترلائی کلاں میں ایک اما بارگاہ  سے ملحق مسجد میں نمازیوں پر خود کش حملے  میں بھاری جانی نقصٓن کے بعد چی ای ممریم نواز نے لبرٹی کا میگا بسنت شو اور اپنی بسنت کی تمام دوسری مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

نمازیوں پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت

 اس سے پہلے کی ایک پوسٹ میں، سی ایم مریم نواز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ پر خودکش بم دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے۔ مریم 


پنجاب حکومت کا ایمرجنسی رسپانس

مریم نواز شریف  نے تصدیق کی کہ پنجاب حکومت نے ترلائی سانحہ کی اطلاع ملتے ہی  25 ایمبولینسیں اسلام آباد روانہ کر دی ہیں اور راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے تاکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیئے: دہشتگرد کی معلومات مل گئیں، آج  کی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت اور افغانستان ہیں، طلال چوہدری