پروفیسر فاروق افضل سوسائٹی آف سرجیکل آنکالوجی پاکستان کے صدر منتخب
کینسر کی سرجری میں جدید ٹیکنالوجی عام کرنے اور ملک گیر آگاہی مہم چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال اور ممتاز سرجن پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کوسوسائٹی آف سرجیکل آنکالوجی آف پاکستان کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ملک بھر میں کینسر کی روک تھام کے لیے مؤثر آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ عوام میں بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ینگ سرجنز کی جدید خطوط پر تربیت، انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے تاکہ پاکستانی سرجنز عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے لیپروسکوپک سرجری میں پیشہ ورانہ مہارت رکھنے کے ناطے اس بات پر زور دیا کہ کینسر کی سرجری میں جدید اور کم سے کم چیر پھاڑ والی تکنیک کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ مریض جلد صحت یاب ہو سکیں، آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس لیے ڈاکٹرز کو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں مسلسل بہتری لانا ہوگی کیونکہ تحقیق اور جدید علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اسی لیے نوجوان سرجنز کو ریسرچ کی طرف راغب کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت پرلاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
پروفیسر فاروق افضل نے ملک بھر کے سرجنز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس اعتماد کو ٹیم ورک اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے پورا کریں گے اور سوسائٹی کو بین الاقوامی معیار کی تنظیم بنانے کے لیے تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ کینسر کے مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنایا جا سکے۔