سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئےپیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی

Feb 06, 2026 | 12:31:PM
سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئےپیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی )سندھ  حکومت نے ماہ رمضان المبارک2026 سے قبل حکمت عملی بنا لی،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ قیمت ورسد نے صوبہ کےتمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا،سندھ حکومت کی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور منافع خوری کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی کنٹرولرز تاجر، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سبزی، پھل، چکن، انڈے اور کریانہ کی قیمتیں سرکاری گزٹ میں شائع ہوں گی۔

دکانوں اور ریڑہیوں پر نرخ نامے آویزاں کروائے جائیں، سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی روزانہ نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے فرق کو کم کرنے کے اقدامات کریں،قیمتوں پر کنٹرول کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے اچانک دورے بھی کرے۔

تمام اضلاع میں کنٹرول رومز اور شکایتی مراکز قائم کیئے جائیں گے،سندھ فوڈ اتھارٹی کو ملاوٹ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سستے بازاروں میں آٹا اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:سانحۂ گل پلازہ میں دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرینگے:وزیراعلیٰ سندھ،جلد امدادی رقم دینے کا اعلان