نئی دہلی میں روزانہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہونے لگے، 509 خواتین سمیت807 افراد شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے روزانہ درجنوں افراد لاپتہ ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2026ء کے پہلے 15 روز میں نئی دہلی سے 509 خواتین سمیت 807 افراد لاپتہ ہوئے۔
لاپتہ ہونے والے ان افراد میں 191 بچے بھی شامل ہیں۔
خبر وں میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی خواتین اور بچوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا ہے۔
2025ء میں ساڑھے24 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوئے جن میں 60 فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک