انڈر 19 ورلڈکپ فائنل: بھارت کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ، سوریا وینشی نے فائنل میں دھواں دار بیٹنگ کر تے ہوئے سنچری سکور کی ، بھارتی ٹیم نے 21 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا لئے ۔
بھارت نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 7 وکٹ سے زیر کرکے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی تھی۔
بھارتی ٹیم نے 311 رنز کا ہدف 9 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا تھا، اس طرح بھارتی ٹیم نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کھلاڑی کی ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی
دوسری جانب انگلش ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 27 رنز سے مات دی تھی، جس میں کپتان تھامس ریو کی شاندار سنچری نمایاں رہی۔
رواں ایونٹ میں انگلینڈ کے بین مائیز 399 اور بھارت کے سوریا ونشی 264 رنز بناکر نمایاں ہیں۔
انگلینڈ کے مینی لمسڈین نے 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
فیصلہ کن معرکے کی پچ کو بیٹرز اور بولرز دونوں کیلیے مناسب قرار دیا جارہا ہے۔