ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے

Feb 06, 2023 | 23:59:PM
ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے
کیپشن: ارباز خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا روپ دھار لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ارباز بتا رہے ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینس پلیئر ہیں لیکن وہ نہایت بےکار ٹینس کھیل رہے ہیں۔ارباز خان ٹینس ریکٹ سے کرکٹ کا شاٹ بھی کھیلتے نظر آتے ہیں، یہ اشتہار طنزیہ نوعیت کا ہے۔

اختتام پر ارباز خان  کہتے ہیں کہ شاید ہر کوئی ٹینس لیجنڈ نہیں بن سکتا لیکن آپ کوڈنگ لیجنڈ بن سکتے ہیں۔یہ کسی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی کا اشتہار ہے جو کوڈنگ کا مقابلہ کروا رہی ہے۔ارباز نے بتایا کہ مقابلے میں 50لاکھ ڈالر کے انعام جیتے جاسکتے ہیں۔