موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Feb 06, 2023 | 19:13:PM
موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان  اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پہاڑوں برفباری کا امکان ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے  محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،خیبرپختونخوا کے بیشتر  علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی 

 مری ،گلیات اور گردونواح میں  بھی موسم سرد اور خشک رہے گا،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں   مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنےکا امکان ہے ۔