اداکارہ ثنا فخر کی ایکسائز کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر سپرہٹ

Feb 06, 2022 | 20:34:PM
اداکارہ ثنا فخر، ایکسائز، ویڈیو سوشل میڈیا، شیئر،
کیپشن: اداکارہ ثنا فخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ ثنا فخر نے جم میں ایکسائز کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی،جس میں مداح ان کی ویڈیو کی خوب تعریف کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ثنا فخر پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں ،ثنا کو 2002 کی فلم یہ دل آپ کا ہوا میں اداکاری کے لئے نگار اعزازات برائے بہترین اداکارہ ملا۔ثنا فخر کی قابل ذکر فلموں میں پاکستانی فلم سنگم، بھارتی فلم قافلہ، پنجابی فلم دل پردیشی ہو گیا اور ٹی وی ڈراما جینا سکھا دو ہمیں شامل ہے۔ثنا فخر نے 13 دسمبر 2008کو فخر امام سے شادی کر لی، اس شادی سے ان کے دو بیٹے، عظی امام اور ریان امام ہیں۔42 سالہ ثنا فخر اپنی فٹنس کے حوالے سے کافی محتاط ہیں اورباقاعدگی سے جم جاتی ہیں ، اس کے علاوہ گھر میں بھی ایکسائز کیلئے سامان رکھا ہواہے، اداکارہ نے فٹنس سے دوسری اداکارائیں بھی کافی متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ انتقال کر گئے
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشکل ایکسائز بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، ان کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زرنش خان کا ”ٹوٹے ٹوٹے ہو گیادل “گانے پر زبردست ڈانس, ویڈیو وائرل