دیول خاندان کو احتجاج کی مخالفت مہنگی پڑگئی،نصیرا لدین بھی کسا نوں کے حق میں آگئے

Feb 06, 2021 | 21:04:PM
 دیول خاندان کو احتجاج کی مخالفت مہنگی پڑگئی،نصیرا لدین بھی کسا نوں کے حق میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بوبی دیول کی فلم لو ہاسٹل کی شوٹنگ پٹیالہ میں جاری تھی کہ کسانوں نے احتجاج کرکے رکوادی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی فلمی اداکار سنی دیول نے اس احتجاج کی مخالفت کی جبکہ ہیمامالنی نے کسانوں کی حمایت کرنے پر پاپ اسٹار ریحانہ کے خلاف ٹوئٹ بھی کی تھی۔
 اب کسان احتجاج کی یہی مخالفت دیول خاندان کو بھاری پڑگئی ہے اور ان کے بھائی بوبی دیول کو بھارتی پنجاب میں فلم کی شوٹنگ سے روک دیا گیا ہے۔کسانوں نے اعلان کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیول خاندان کے کسی بھی فرد کو بھاتی پنجاب اور ہریانہ میں شوٹنگ نہیں کرنے دیں گے۔
دو سری جانب معروف فلمی اداکا ر نصیرا لدین شا ہ بھی کسا نوں کے حق میں سا منے آگئے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنی سر دی میں کسانوں کا احتجا ج حق پر مبنی ہے ،ہمیں کسا نوں کی مخا لفت نہیں ان کی قدر کر نی چا ہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ با لی وڈ کے ادا کا روں نے اس فیلڈ سے اتنا کما یا ہے کہ ان کی سا ت نسلیں تک بیٹھ کر آرا م سے کھا سکتی ہیں تو پھر با لی وڈ کسا نوں کی حمایت کیوں نہیں کر تا ہے۔ہمیں اس دوغلی ،منا فقا نہ پا لیسی کو چھو ڑنا ہو گا۔