پی ایس ایل 2021  کے آفیشل ترانے کی سو شل میڈیا پر دھوم

Feb 06, 2021 | 20:43:PM
پی ایس ایل 2021  کے آفیشل ترانے کی سو شل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ گروو میرا ریلیز کردیا گیا، ترانہ دنیا بھر میں موجود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کی کھیل سے محبت اور لیگ سے قربت کی ترجمانی قرا ر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس ترانے میں کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ  سٹیڈیم تو خالی مگر مداح اپنے گھروں میں ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھتے نظر آتے ہیں۔
اس ترانے کی تیاری میں پاکستان کے فوک، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے شرکت کی ہے۔ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹار ز ینگ اسٹنرز  نے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ چھ معروف کرکٹرز بھی ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے۔ ان کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ملتان سلطانز کے شان مسعود، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے بابراعظم شامل ہیں۔