وزیراعظم کا ولی عہد یو اے ای سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Feb 06, 2021 | 19:15:PM
وزیراعظم کا ولی عہد یو اے ای سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان اوریو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماوَں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماوَں نے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماوَں میں کورونا کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر گفتگوہوئی، دونوں رہنماوَں نے پاک یو اے ای تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.