ٹرمپ کا فیصلہ واپس، نئی امریکی انتظامیہ حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر رضامند 

Feb 06, 2021 | 15:46:PM
ٹرمپ کا فیصلہ واپس، نئی امریکی انتظامیہ حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر رضامند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نئی امریکی انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق  امریکی محکمہ خارجہ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے یمن جنگ کی حمایت نہ کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز حوثی باغیوں سے متعلق اس اہم فیصلے کی تصدیق کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ حوثیوں کی تحریک سے متعلق یہ فیصلہ سابق امریکی انتظامیہ کے آخری وقتوں کے فیصلے کی وجہ سے انسانی بحران کے نتائج کی وجہ سے ہے جس کے حوالے سے اقوام متحدہ اور انسانی گروپوں نے بھی واضح کیا تھا کہ اس سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت چھوڑنے کے آخری لمحات میں یمن کے حوثی باغیوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے ایک روز قبل حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر فوجی حملوں کی مخالفت کی تھی۔