فضل الرحمان اور مریم نواز  کی اہم ملاقات،لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی

Feb 06, 2021 | 15:28:PM
فضل الرحمان اور مریم نواز  کی اہم ملاقات،لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لانگ مارچ کا طریقہ کار کیا ہوگا۔۔؟ اسلام آباد پڑاؤ کا دورانیہ کتنا ہونا چاہیے۔؟؟ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ملاقات میں مختلف تجاویز پر اتفاق کرلیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا  ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق تمام تجاویز کا اسٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر پہلا پڑاؤ فیض آباد پر ڈالنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سینٹ الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پہلے پنجاب سے لائی جائے یا بلوچستان سے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔