کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا گیا

Feb 06, 2021 | 14:58:PM
کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کراچی کے علاقے ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا ، سیاسی ،مذہبی رہنماؤں اور پولیس افسران کی زیر ملکیت 200 سے زائد غیر قانونی فارم ہاؤس گرائے جارہے ہیں۔ 

آج کراچی کے علاقےملیر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن 30سالہ لیز  منسوخ ہونیوالی زمینوں پر کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرادیا گیا۔

واضح رہےکہ 11دسمبر2018کو سندھ کی تمام 30سالہ لیز والی زمینوں کومنسوخ کیا گیا تھا ، 30سالہ زمین زرعی، ڈیری،کیٹل،پولٹری فارمنگ کے لیے لیز پر دی گئی تھی۔سرکاری زمینوں پر غیرقانونی طور پر کمرشل کام کرکے خرید و فروخت کی گئی۔اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق  آپریشن کے دوران اب تک 500 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ، واگزار زمین کی مالیت اربوں روپے ہے ۔