خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزم گرفتار،2فرار

Feb 06, 2021 | 12:02:PM
خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزم گرفتار،2فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حافظ آباد پولیس نے خواجہ سرا کو اغواء کرکے زیادتی کانشانہ بنانے والے 4 ملزموں میں سے 2 کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ونگے کا رہائشی خواجہ سرا نہر قلعہ رامکور کے قریب کھڑا تھا جہاں سے اسے 4 افراد اسلحہ کے زور پر ایک گاڑی میں ڈال کر اغواء کرکے اجنیانوالہ لے گئے۔ملزموں نے خواجہ سرا کو ایک کمرہ میں بند کردیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زخمی کر دیا۔پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ خواجہ سرا کی مدعیت میں 4ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی دوملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔