پاکستانی برآمدات 4 ماہ میں لگاتار 2 ارب ڈالر سے تجاوز  کر گئیں

Feb 06, 2021 | 11:34:AM
پاکستانی برآمدات 4 ماہ میں لگاتار 2 ارب ڈالر سے تجاوز  کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت  تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات گزشتہ4 ماہ سے لگاتار 2 ارب ڈالر سے تجاوز کررہی ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت برآمدات کے حوالے سے وزارت تجارت میں ایک وڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ برآمدات گزشتہ 4 ماہ سے لگاتار تجاوز کررہی ہیں، جنوری 2021 میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کینیڈا 43 فیصد، آسٹریلیا 42فیصد، امریکا 36فیصد، چین اور برطانیہ کو 21 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ جرسی کی برآمدات میں 72 فیصد، ادویات کی برآمدات میں 55 فیصد ، ٹی شرٹس کی برآمدات میں 43 فیصد، پلاسٹکس کی برآمدات میں 24 فیصد ، خواتین گارمنٹس کی برآمدات میں 21 فیصد اور ہوم ٹیکسٹائل برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مردوں کی گارمنٹس میں 8 فیصد اور چاولوں کی برآمدات میں جنوری 2020 کے مقابلے میں7 فیصد اضافہ ہوا۔