محکمہ موسمیات نے  بارش اور برفباری کی نوید سنا دی 

Dec 06, 2025 | 21:20:PM
محکمہ موسمیات نے  بارش اور برفباری کی نوید سنا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ۔ جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان۔تا ہم چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی09، اسکردو، گوپس منفی05، قلات، دیر، بگروٹ اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عوام پر پیٹرول بم گرنے کا امکان

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: