آئل مارکیٹنگ کمپنی، ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری ای سی سی کو ارسال

Dec 06, 2025 | 19:32:PM
آئل مارکیٹنگ کمپنی، ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری ای سی سی کو ارسال
کیپشن: پیٹرول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلر کے منافع سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع 1 روپیہ 10 سے 1 روپیہ 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ 

اس وقت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیلرز کا فی لیٹر پر کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو صرف منافع کی مد 16 روپے 51 پیسے ادا کررہے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل پر اضافی منافع کا اطلاق ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ سے توثیق کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد، کون کون شامل ؟نام سامنے آ گئے