بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیرِ اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد، کون کون شامل ؟نام سامنے آ گئے