’’دوست سفر سے بڑھتا پنجاب“ گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیراعظم اور وزیراعلی نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی، محمد شہبازشریف اورمریم نواز شریف کی تقریب میں آمد پر عوام نے بلند آہنگ نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے سنہری بیلچے سے علامتی طور کھدائی کر کے سنگ بنیاد رکھا ،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہااور پوری ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب میں گوجرانوالہ کے روایتی کھانو ں کا ذکر کیا۔وزیراعلی نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پرخود بریفنگ دی ،وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقریب میں آمد پر عوام کے بلند آہنگ نعرے لگائے،وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا،ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز پر گوجرانوالہ کے عوام کا جوش وخروش دیکھنے میں آیا،تقریب گاہ کے داخلی راستوں کو خوبصورت سٹیمر۔ پینا فلیکس سے سجایا گیا۔ اس موقع پر ماس ٹرانزٹ سسٹم کے بارے میں معلوماتی دستاویزی فلم دکھائی گئی،تقریب گاہ میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا خوبصورت تھری ڈی ماڈل حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزراء،ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کا حجاب پر تنقیدکرنے والوں کو دلیل کیساتھ کرارا جواب