محسن نقوی کا 9بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Dec 06, 2025 | 15:50:PM
محسن نقوی کا 9بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین،محسن نقوی نے 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ،فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے  سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا  کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا ہے۔

خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔

فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔