سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

Dec 06, 2023 | 17:46:PM
سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول ایک مصروف سڑک پر اس انداز میں چلتے نظر آ رہے ہیں جیسے اپنے ہوش میں نہ ہوں اور اسی حالت میں اداکار کسی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار بھی ہو سکتے تھے تاہم سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور رُک کر اُنہیں اپنے رکشے میں بٹھا لیتا ہے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ تبصرے ہونا شروع ہو گئے کہ اداکار نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے سڑک ہر اس طرح گھوم رہے ہیں۔

 جس کے بعد سنی دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی مکمل ویڈیو شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ افواہوں کا "سفر" بس یہیں تک تھا, اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی مکمل ویڈیو سے یہ واضح ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ ان کی نئی آنے والی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ سے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سنی دیول کئی بار اپنے انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ شراب نہیں پیتے،سنی دیول آج کل اپنی نئی فلموں"سفر"، "لاہور 1947ء" اور "باپ" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔