ن لیگ کے سابق چیئرمین یوسی قاتلانہ حملے میں ساتھیوں سمیت جاں بحق

Dec 06, 2023 | 00:19:AM
ن لیگ کے سابق چیئرمین یوسی قاتلانہ حملے میں ساتھیوں سمیت جاں بحق
کیپشن: لاش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یو سی قاتلانہ حملے میں ساتھیوں میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یوسی جھنگ سیداں کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،سابق چیئرمین سید ابرار شاہ تین ساتھیوں سمیت قتل ہو گئے، پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں رفاقت،سید علی شیر،صاحب گل شامل ہیں ،قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرارہو گئے،پولیس کاکہنا ہے کہ قتل وردات کا شاخسانہ سابق دشمنی بتائی جاتی ہے،لاشیں پمزہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟ سامنے آگئی