بھارت کی نجی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Dec 05, 2023 | 22:39:PM
بھارت کی نجی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ خان) بھارت سے دبئی جانے والے مسافر جہاز کی میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد سے دبئی کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز ایس جی 15 میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

یہ بھی پڑھیے: سکھ یاتریوں سے ڈکیتی میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث نکلیں، گرفتار گینگ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیئے

   پائلٹ کے عذر بتانے اور ایمرجنسی کی صورت میں جہاز کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی۔ رات ساڑھے نو بجے طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ احمد آباد سے دبئی جانے والے مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔ جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔