شادی پر دوستوں کا دلہا کیساتھ ایسا مذاق ۔۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے

Dec 06, 2021 | 22:14:PM
شادی بیاہ، دوستوں کا مذاق، عام سی بات
کیپشن: دلہا کے دوست سٹیج پر بیٹھے ہیں

(ویب ڈیسک)شادی بیاہ پر دوستوں کا دلہا کے ساتھ مذاق کرنا عام سی بات ہے مگر وائرل ویڈیو میں دوستوں نے دلہا کے ساتھ جو کیا اس نے تو شادی بیاہ کے موقع پر مذاق کی تاریخ ہی بدل دی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں شادی کے موقع پر دلہا کے ساتھ دوست مذاق کرتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت ویڈیوز بھی موجود ہیں مگر آج کل وائرل ویڈیو میں جو سلوک دلہا کیساتھ کیا جارہا ہے وہ نہ کبھی دیکھا اور نہ ہی سنا ہے۔

جی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین دوست سٹیج پر لگ صوبے پر بیٹھے ہیں اور اپنا فوٹو سیشن کروا رہے ہیں جبکہ دلہا میاں سہرا باندھے صوفے کے پیچھے کھڑے ہیں ، بیچارے کی ایسی حالت ہے کہ دیکھ کر ترس آ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھابھی ثانیہ مرزا نے سرحد پار محبت کرنے والوں پر بجلیاں گرا دیں