پاکستان میں GWM کی نئی گاڑی ORA 5 متعارف

Aug 06, 2026 | 18:47:PM
 پاکستان میں GWM کی نئی گاڑی ORA 5 متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سازگار گروپ کے تحت جی ڈبلیو ایم (GWM) نے پاکستان میں اپنی نئی مکمل الیکٹرک کمپیکٹ ایس یو وی ORA 5 باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے۔

یہ کمپنی کی پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی تیسری ORA سیریز کی گاڑی ہے  جو ORA 3 اور ORA 7 کے درمیان پوزیشن رکھتی ہے۔

ORA 5 میں 58.3 کلو واٹ آور (kWh) کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری دی گئی ہے، جو WLTP معیار کے مطابق 435 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج فراہم کرتی ہے۔

گاڑی کا سنگل فرنٹ وہیل ڈرائیو الیکٹرک موٹر 201 ہارس پاور اور 260 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ یہ 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف 8 سیکنڈ میں حاصل کر سکتی ہے۔

کمپنی نے ORA 5 کی ایکس فیکٹری قیمت 85 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی ہے، جبکہ اس کی بکنگ 17 لاکھ روپے سے شروع کر دی گئی ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں ORA 5 کا مقابلہ BYD Atto 3 اور Jaecoo J6 جیسی چینی الیکٹرک ایس یو ویز سے ہوگا، جو اسی قیمت کے زمرے میں دستیاب ہیں۔

کمپنی کے مطابق ORA 5 میں 14.6 انچ 2K ٹچ اسکرین، 10.25 انچ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو، 50 واٹ فاسٹ وائرلیس چارجر، 360 ڈگری سراؤنڈ ویو کیمرہ، اڈاپٹو کروز کنٹرول، لین کیپنگ اسسٹ، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، ڈرائیور مانیٹرنگ سسٹم، پینورامک گلاس روف، الیکٹرک ٹیل گیٹ اور ہیٹ پمپ اے سی سمیت متعدد جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ