کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپےجرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز)پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر2سال کیلئے پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
حمزہ نذر پر پابندی غلط معلومات اور حقائق چھپانے کی پاداش میں عائد کی گئی۔
حمزہ نذر نے پی سی بی کے ذریعے ویزہ درخواست دیتے وقت غلط معلوم فراہم کیں اور حقائق چھپائے،اس معاملے پر پی سی بی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے حمزہ نذر کو انکوائری کے لیے طلب کیااورحمزہ نذر کا مؤقف سننے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گر گئی، کھلاڑی جاں بحق، 12 زخمی
کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں حمزہ نذر پر دوسال کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔