فہد مصطفیٰ اورفواد خان میں سے بہتر اداکارکون؟نئی بحث چھڑگئی

Aug 06, 2026 | 13:13:PM
فہد مصطفیٰ اورفواد خان میں سے بہتر اداکارکون؟نئی بحث چھڑگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور ہدایتکار ابو علیحہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو فواد خان سے بہتر اداکار قرار دینے پرسوشل میڈیاپرایک نئی بحث شروع ہوگئی۔
معروف ہدایت کارابوعلیحہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے فوادخان اورفہدمصطفیٰ میں موازنہ کرنے کوکہاگیاتو انہوں نے فہد مصطفیٰ کو فواد خان پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں بہتر اداکارقراردے دیا۔
معروف ہدایتکار نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کی بطور اداکار رینج کمال کی ہے، وہ ہر طرز میں بہترین اداکاری کرسکتے ہیں، پھر چاہے وہ رومانس ہو، ایکشن ہو یا کامیڈی، فہد مصطفیٰ ایک بہترین اداکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ شمیم آراء کوبچھڑے دس برس بیت گئے
انہوں نے کہا کہ جس طرح فہدمصطفیٰ کمرشل فلموں میں کمال دکھا رہے ہیں ویسے ہی اگر وہ آرٹ ہاؤس سنیما میں آجائیں تو کمال ہی کریں گے۔
ابوعلیحہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔