گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کیسے تبدیل کروائیں؟ مکمل طریقہ کار جانیے

Aug 06, 2025 | 15:09:PM
گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کیسے تبدیل کروائیں؟ مکمل طریقہ کار جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بڑی پریشان ختم،سندھ میں گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت تبدیل کرانے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا، کون سے   دستاویزات درکار ہوں گے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی کے لیے ایک مخصوص اور باقاعدہ طریقہ کار اپنایا گیا ہے، جس میں بایومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی کے لیے مرحلہ وار نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے،اب کار یا موٹر سائیکل خریدنے یا بیچنے کیلئے مخصوص قانونی ضوابط کی پیروی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ جعلسازی اور قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

نئے نظام کے تحت خریدار اور بیچنے والے دونوں کو بایومیٹرک تصدیق کیلئے نادرا یا ای سہولت مرکز کا دورہ کرنا ہو گا، جس کے بعد ہی منتقلی کا عمل سرکاری طور پر شروع ہو سکے گا۔

                                      ’’گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کا طریقہ کار‘‘
 بایومیٹرک تصدیق

نادرا یا ای سہولت سینٹر سے خریدار و بیچنے والے کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

فروخت کا معاہدہ

اسٹامپ پیپر پر تحریری معاہدہ تیار کیا جائے گا جس پر دونوں فریق دستخط کریں گے۔

سوک سینٹر کراچی میں درخواست

ایکسائز دفتر کا دورہ کر کے ٹوکن حاصل کریں اور درخواست فارم جمع کروائیں۔

دستاویزات کی فراہمی

مکمل شدہ فارم کے ساتھ لازمی دستاویزات جمع کروائی جائیں گی۔

فیس کی ادائیگی 

منتقلی کی مقررہ فیس اور ٹوکن ٹیکس ادا کیا جائے گا، جو آن لائن یا دفتر میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔

رسید اور تصدیق 

تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد باضابطہ رسید جاری کی جائے گی۔

اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ کا اجرا

تصدیق کے بعد 5 سے 15 ورکنگ دنوں میں نیا اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ خریدار کے نام پر جاری کر دیا جائے گا۔

                              ’’بیچنے والے کیلئے درکار دستاویزات ‘‘
 اصل رجسٹریشن بک/اسمارٹ کارڈ

قومی شناختی کارڈ کی کاپی

دستخط شدہ درخواست

فروخت کا معاہدہ

کلیئرنس سرٹیفکیٹ

پاسپورٹ سائز تصویر

                                  ’’خریدار کیلئے درکار دستاویزات‘‘
 CNIC کی کاپی

پاسپورٹ سائز تصویر

ویلیڈ وہیکل ٹیکس سرٹیفکیٹ

رہائش کا ثبوت (یوٹیلیٹی بل/کرایہ نامہ)

گاڑی کا معائنہ سرٹیفکیٹ

حکام کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منتقلی کے عمل سے قبل تمام مطلوبہ کاغذات مکمل رکھیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔