احتجاج کامیاب،عوام نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئی اور آواز اٹھائی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا۔
مزید پڑھیں:گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا
انہوں نے کہا کہ کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود اسٹے پر ہے، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنے کا اختیار نہیں ہے۔