سلیکشن کمیشن کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

Aug 06, 2025 | 12:16:PM
سلیکشن کمیشن کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے قومی کرکٹرز  کو بڑی خوشخبری سنا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق کراچی میں ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی اضافی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔