پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ   

Aug 06, 2025 | 08:52:AM
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

عاصم افتخار نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے، اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے۔