طاقت سے عقل کے ساتھ لڑتے ہیں، پی ٹی آئی اس سے عاری ہے، حفیظ اللہ نیازی

Aug 06, 2025 | 00:56:AM
طاقت سے عقل کے ساتھ لڑتے ہیں، پی ٹی آئی اس سے عاری ہے، حفیظ اللہ نیازی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیئر تجزیہ کا حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ طاقت سے عقل کے ساتھ لڑتے ہیں، پی ٹی آئی اس سے عاری ہے،تحریک انصاف اس وقت سیاسی حکمت عملی سے مکمل طور پر بے خبر ہے۔

 24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اس وقت اہلیت ،استعداد اور قابلیت کی کمی ہے،پی ٹی آئی اس سے پہلے بھی احتجاج کی کال دے چکی ہے جو ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اپنے ہی سوشل میڈیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں  ،وہ ڈیل کرنا چاہیں بھی تو سوشل میڈیا پریشر کی وجہ سے نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جب تک اپنے گریبان میں نہیں جھانکے گی اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ ہمارا آج کا احتجاج کامیاب رہا،اس کا اگلا مرحلہ 14 اگست کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر جگہ احتجاج کے دوران پولیس تشدد کا سامنا کر نا پڑا۔

جبکہ پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی جس محمود خان اچکزئی کا مذاق اڑاتی تھی آج اسی پر بھروسہ کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران ہمیشہ پولیس موجود رہتی ہے اسی لیے آج بھی پولیس احتیاطی تدابیر کے طور پر مووجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاجی تحریک ناکام کیوں ہوئی؟سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے اہم وجوہات بتادیں