نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

Aug 06, 2023 | 11:06:AM
نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی)شکرگڑھ میں نوجوان سے نازیبا حرکات کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا ۔

پولیس کے مطابق چاند نامی شخص نوجوان بلال کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا، جس پر نوجوان نے پولیس کو درخواست دی ، پولیس تھانہ لیسر نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرکے موبائل سے مکروہ دھندہ کی غیر اخلاقی ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آ گیا

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چاند مختلف بہانوں سے نوجوانوں کو ورغلا کر نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا تا اور پھر بلیک میل کرتا تھا، پولیس تھانہ لیسر نے ملزم کے موبائل سے ویڈیوز برآمد کرلیں۔