نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے عمران خان کا عدالتوں سے رجو ع کافیصلہ

Aug 06, 2022 | 19:49:PM
عمران خان ، نوازشریف
کیپشن: عمران خان اور نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو نوازشریف کووطن واپس لانے کیلئے ٹاسک دیدیا ۔ عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کو عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی جائیگی۔اس سلسلے میں پراسیکیوشن کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔درخواست میں شہبازشریف او ر نوازشریف کے بیان حلفی کو بنیاد بنایا جائیگا،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو بھی درخواست میں شامل کیا جائیگا۔سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے تمام قانونی راستے اپنائیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ درخواست پر چھٹیوں کے فوری بعد سماعت ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:رضا ربانی نے صدر عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا