پارٹی مخالف بیانات پر انہیں شرمندہ ہونا چاہئے: فیاض چوہان کا عون چودھری کے استعفیٰ پر ردعمل

Aug 06, 2021 | 18:09:PM
پارٹی مخالف بیانات پر انہیں شرمندہ ہونا چاہئے: فیاض چوہان کا عون چودھری کے استعفیٰ پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عون چودھری کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی مخالف بیانات پر انہیں شرمندہ ہونا چاہئے ۔
فیاض الحسن چوہان کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے عون چودھری کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا،ان کی اوقات نہیں یہ اپنے بل بوتے پر منتخب ہوئے ۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہاکہ راجہ ریاض مستعفی ہوکر اپنی ساکھ پر دوبارہ منتخب نہیں ہو سکتے ،ہمت ہے تو راجہ ریاض میرا یہ کھلا چیلنج قبول کرکے دکھائیں ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں ایک گروپ ہے اور وہ عمران خان گروپ ہے، پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش ناقابل برداشت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسد کھوکھرکی ایک مرتبہ پھر سنی گئی ۔۔صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ