کوئٹہ وگردونواح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، فصلوں کو شدید نقصان !
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا،کوئٹہ وگردونواح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
کوئٹہ ہرنائی پشین قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ چمن مستونگ قلات اور دیگر علاقوں میں بارش او ژالہ باری ہوئی،کوئٹہ قلعہ سیف اللہ میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ژالہ باری ہوئی،ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، انگور سیب اور خوبانی کی فصل مکمل تباہ ہوگیا۔