پاکستان اور مصر کی مشترکہ تربیتی مشق Thunder-II کا آغاز 

Apr 06, 2026 | 21:16:PM
پاکستان اور مصر کی مشترکہ تربیتی مشق Thunder-II کا آغاز 
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )پاکستان اور مصر کی مشترکہ تربیتی مشق Thunder-II کا آغاز ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل فوجی مشق 6 اپریل سے شروع ہوئیں، مشق چیراٹ کے سپیشل آپریشنز سکول میں جاری رہیں گی،مشقوں میں پاک فوج کے ایس ایس جی اور مصری سپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے،مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت پر توجہ دی جائے گی،مشقوں سے پاک مصر دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے دستوں کے درمیان باہمی تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں مہارت بہتر بنانا مشق کا بنیادی مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا