نقصانات کا معاوضہ لیے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی:ایران کا دو ٹوک اعلان

Apr 06, 2026 | 08:20:AM
نقصانات کا معاوضہ لیے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی:ایران کا دو ٹوک اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایران نے واضح انداز میں کہا ہے کہ نقصانات کا معاوضہ لیے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔

ایرانی صدر آفس حکام کے مطابق ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بندش پر سول انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکی دی، صدر ٹرمپ نے مایوسی اور غصے کی وجہ سے فحاشی اور بکواس کا سہارا لیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے ایران کی استقامت اور مزاحمت نے ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ٹرمپ نے گھٹیا زبان استعمال کرکے ایرانیوں کی توہین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر معاہدہ نہ ہوا تو پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے: ٹرمپ کی خوفناک دھمکی